کیا کھڑے ہو کر قرآن مجید کی تلاوت کی جا سکتی ہے؟ اکثر ہم لوگ اپنے موبائل پہ دوران ڈیوٹی تلاوت کرتے ہیں اور ہم نے جوتے پہنے ہوتے ہیں۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں کیا احکامات ہیں اور مہربانی فرما کر حدیث نمبر اور آیت نمبر بھی واضح کریے گا۔

قرآن مجید کی تلاوت باوضو ہر کر، دو زانو یا چہار زانو، قبلے کی طرف رخ کر کے، بیٹھ کر کرنا سنت اور مستحب ہے۔ آپ کے سوال کے مطابق ایسی حالت میں یعنی کھڑے ہو کر اور جوتے پہن کر قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے۔ یہ کوئی حرام کام نہیں ہے۔ کر سکتے ہیں۔ اگر ممکن ہوتو بہتر ہے کہ وضو کر کے آرام سے بیٹھ کر قبلہ کی جانب رخ کر کے تلاوت کرے۔