پانچ وقت نماز کے ساتھ کتنے نفل پڑھنے چاھۓ اور بعد میں یا پہلے پڑھنے چاھۓ؟صحیح طریقہ اور وقت بتا دیجۓ۔

).مستحب نمازیں بھت زیادہ جنھیں نفلہ نمازیں بہھی کہتے ھیں ۔یہ نمازیں روز جمعہ کے علاوہ 34 رکعات ھیں جن میں سے 8 رکعات ظھر کی 8رکعات عصر کی ،4 رکعات مغرب کی 2 رکعات عشا کی 11 رکعات نماز شب اور 2 رکعات صبح کی ھو تی ھیں لیکن جمعہ کے دن ظہر اور عصر کی 16 رکعات ہر 4 رکعات کا اضافہ ھوتا ھے نماز ظھر کی نفل ظھر کی نماز سے پھلے عصر کی نفل عصر سے پھلے پڑھی جاتی ھے اس کی اول وقت ظھر سے ھے اور اس وقت تک باقی رھتا ھے جب تک اسے ظھر سے پھلے ادا کرنا ممکن ھو۔عصر کی نفل نماز کا وقت بھی اس وقت تک باقی رھتا ھے جب تک عصر سے پھلے پرھنا ممکن ھو ایۃاللہ سیستانی توضیح المساٰیل مسلہ 756ـ57 مغرب کی نفلوں کا وقت نماز مغرب ختم ہونے کے بعد ہوتا ہے اور جہاں تک ممکن ہو اسے مغرب کی نماز کے فوراً بعد بجالائے لیکن اگر کوئی شخص اس سرخی کے ختم ہونے تک جو سورج کے غروب ہونے کے بعد آسمان میں دکھائی دیتی ہے مغرب کی نفلوں میں تاخیر کرے تو اس وقت بہتر یہ ہے کہ عشا کی نماز پڑھے۔ ۷۷۹۔ عشا کی نفلوں کا وقت نماز عشا ختم ہونے کے بعد سے آدھی رات تک ہے اور بہتر ہے کہ نماز عشا ختم ہونے کے فوراً بعد پڑھی جائے۔ ۷۸۰۔ صبح کی نفلیں صبح کی نماز سے پہلے پڑھی جاتی ہے اور اس کا وقت نماز شب کا وقت ختم ہونے کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور صبح کی نماز کے ادا ہونے تک باقی رہتا ہے اور جہاں تک ممکن ہو صبح کی نفلیں صبح کی نماز سے پہلے پرھنی چاہئیں لیکن اگر کوئی شخص صبح کی نفلیں مشرق کی سرخی ظاہر ہونے تک نہ پڑھے تو اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ صبح کی نماز پڑھے۔خدا آپ کو علوم آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سیکھنے کا اجر عطا فرمایں