خمس کن کن چیزوں پر واجب ھۓخمس نکالنۓ کاطریقہ کیا ھۓ ؟اور کن لوگوں کو دینا واجب ھۓ؟

خمس سات چیزوں پر واجب ہے۔ ۱۔ کاروبار (یا روزگار) کا منافع۲۔ مَعدِنی کانیں۳۔ گڑا ہوا خزانہ۴۔ حلال مال جو حرام مال میں مخلوط ہو جائے۵۔ غوطہ خوری سے حاصل ہونے والے سمندری موتی اور مونگے ۶۔ جنگ میں ملنے والا مال غنیمت۷۔ مشہور قول کی بنا پر وہ زمین جو ذمی کافر کسی مسلمان سے خریدے۔ پورے مال کو پانچ حصوں میں تقسیم کرنا ھے اور پانچ میں سے ایک حصہ بطور خمس نکالیں اور ضروری ہے کہ خمس دو حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ اس کا ایک حصہ سادات کا حق ہے اور ضروری ہے کہ کسی فقیر سید یا یتیم سید یا ایسے سید کو دیا جائے جو سفر میں ناچار ہوگیا ہو۔ اور دوسرا حصہ امام علیہ السلام کا ہے جو ضروری ہے کہ موجودہ زمانے میں جامع الشرائط مجہتد کر دیا جائے یا ایسے کاموں پر جس کی وہ مجتہد اجازت دے خرچ کیا جائے اور احتیاط لازم یہ ہے کہ وہ مرجع اعلم عمومی مصلحتوں سے آگاہ ہو۔خمس کارگر ،کما نے والا ،تاجر،ملازم،کسان،مزدور،استاد اور دیگر پیشہ والے افراد کے کمایی یا کام شروع کرنے سے ایک سال گزرنے ک بعد خمس کا سال اپھونچتا ھے طروری ھے سال بھر کے اخراجات کے بعد جو بچ جاے اس کا خمس ادا کریں جزاک اللہ