میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے یہاں 11:54 بجے پہ ظہر کی اذان ہوتی ہے اور عصر کا وقت 14:41 بجے شروع ہوتا ہے، تو میں کتنے بجے نماز پڑھوں کہ ظہر بھی اول وقت میں ادا کر سکوں اور عصر بھی ساتھ پڑھ سکوں؟

نماز ظہر کا وقت فضیلت زوال شرعی کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے اور تقریباً ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک باقی رہتا ہے، اس کے بعد عصر کا وقت فضیلت شروع ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دونوں کا وقت فضلیت درک کرے تو زوال کے ایک گھنٹہ تیس منٹ کے بعد ظہر کی نماز پڑھنا شروع کرے اوراس کے بعد جب زوال کے ایک گھنٹہ چالیس منٹ گزر جائے تو عصر پڑھے۔ یعنی ظہر کو اس کے وقت فضلیت کے آخری حصہ میں اور عصر کو اس کے وقت فضلیت کے پہلے حصہ میں ادا کرے۔ اس طرح آپ دونوں کے اوقاتِ فضیلت درک کر سکیں گے۔