نمازِ شب ادا کرنے کے لیے سو کر جاگنا ضروری ہے؟ کیونکہ گرمیوں میں مغربین ادا کرنے کے بعد اکثر سوتے سوتے رات کے 12 بجتے ہیں۔ تو کیا رات 12 بجے مغربین کے بعد بغیر سوئے نمازِ شب ادا کی جا سکتی ہے؟

نمازِ تہجّد کا بہتر وقت نصف شب کے بعد سے لے کر اذانِ فجر سے پہلے تک ہے۔ اس لیے اگر کوئی نماز تہجد ادا کرنا چاہے تو اذان فجر سے اتنے وقت پہلے جاگ جائے کہ اذان فجر سے پہلے تک نماز تہجد ادا ہو سکے۔ اور نمازِ شب کے لیے سو کر اٹھنا کوئی ضروری نہیں ہے۔ بلکہ رات بھر جاگتے رہے اور نصف شب کے بعد نمازِ شب پڑھ کے سو جائے تو بھی ٹھیک ہے، یا رات کو مغربین کے بعد سو جائے اور نصف شب کے بعد جاگ کر نمازِ شب ادا کرے۔