قرآن پاک کے واجب سجدے کتنے ہیں؟ اور کون کون سے پاروں میں ہے؟

قرآن مجید میں چار مقاما پر سجدہ کرنا واجب ہے۔ اور وہ چارمقامات درج ذیل ہیں: (۱) اکیسویں پارہ، سورہ سجدہ، آیۃ نمبر 15 (۲) چوبیسویں پارہ، سورہ حٰمٓ سجدہ، آیۃ نمبر 38 (۳) ستائیسویں پارہ، سورہ نَجم، آیۃ نمبر 62 (۴) تیسویں پارہ (آخری)، سورہ عَلَق، آیۃ نمبر 19