اگر دوسرے دن پتا چلے کہ کل جس لباس میں نماز پڑھی تھی وہ نجس تھا تو گزر جانے والی نمازوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟

اگر آپ کو پہلے سے معلوم تھا کہ لباس نجس ہے لیکن نماز کے وقت بھول گیا اور اس لباس میں نمازیں ادا کیں۔ اب آپ کو یاد آتا ہے کہ میں نے بھولے سے نجس لباس میں نماز پڑھی ہیں تو جتنی نمازیں اس نجس لباس کے ساتھ ادا کی ہیں انہیں دوبارہ پڑھیں۔ اور اگر ان کپڑوں کی نجاست کا علم ہی نہیں تھا ایک یا کئی نمازیں ادا کرنے کے بعد اسے پتا چلے کہ جس لباس میں نماز پڑھی گئی ہے وہ لباس نماز پڑھنے سے پہلے نجس تھا تو جتنی نمازیں اس لباس (نجس لباس) کے ساتھ پڑھی گئی ہیں وہ درست ہیں لیکن آئندہ جب نماز پڑھیں گے تو لباس پاک کرنا یا تبدیل کرنا ضروری ہے۔ یعنی آئندہ پڑھی جانے والی نمازیں پاک کپڑوں کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے۔