میں جمعہ کے روز نماز کے بعد سکردو دس دن سے زیادہ رہنے کی نیت سے نکلا تھا۔ ہفتہ کے روز پنڈی میں قیام کیا اور اتوار کو صبح دس بجے بذریعہ ہوائی جہاز سکردو کے لیے روانہ ہوا۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ہفتہ اور اتوار کا میرا روزہ صحیح ہے یا قصر ہے؟

اگر راولپنڈی آپ کا وطن (وطن شرعی) ہے یعنی آپ راولپنڈی کے رہائشی ہیں تو اس صورت میں جب تک آپ سفر نہیں کرینگے اور حد ترخص تک نہیں پہونچتے، آپ کا روزا قصر نہیں ہوتا۔ اور چونکہ آپ سکردو کے لیے دس بجے صبح یعنی زوال آفتاب سے پہلے نکلے ہیں تو اس دن کا روزہ قصر ہوگا اور اگر بعد از زوال سفر شروع ہوتا ہے تو روزہ درست ہے۔ لیکن اگر آپ کسی اور شہر سے آئے ہوئے ہیں سفر کے دوران پنڈی میں ایک دو دن کے لیے قیام کرتے ہیں تو روزہ اور نماز قصر ہے۔ سکردو پہنچنے کے بعد ہی آپ کا قیام شروع ہوگا۔