salam ya lai madad razy daar k ly kon konsi chezain makrooh he? kia rozzey ki haalat me 1) nakhoon (nails) kaat saktey hein 2) baal (hairs) katwaa saktey hein 3) darri (beard) banaa saktey hein Plz advice?..thx

علیکم سلام روزے کی حالت میں چند وہ چیزیں جو روزہ دار کے لئے مکروہ ہیں آنکھ میں دوا ڈالنا اور سرمہ لگانا جب کہ اس کا مزہ یا بو حلق میں پہنچے۔ ۲۔ ہر ایسا کام کرنا جو کمزوری کا باعث ہو مثلاً فصد کھلوانا اور حمام جانا۔ ۳۔ (ناک سے) ناس کھینچنا بشرطیکہ یہ علم نہ ہو کہ حلق تک پہنچے گی اور اگر یہ علم ہو کہ حلق تک پہنچے گی تو اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔ ۴۔ خوشبودار گھاس (اور جڑی بوٹیاں) سونگھنا۔ ۵۔ عورت کا پانی میں بیٹھنا۔ ۶۔ شیاف استعمال کرنا یعنی کسی خشک چیز سے انیما لینا۔ ۷۔ جو لباس پہن رکھا ہو اسے تر کرنا۔ ۸۔ دانت نکلوانا اور ہر وہ کام کرنا جس کی وجہ سے منہ سے خون نکلے۔ ۹۔ تر لکڑی سے مسواک کرنا۔ ۱۰۔ بلاوجہ پانی یا کوئی اور سیال چیز منہ میں ڈالنا