تقیہ کرنا مثلا اگر میں اپنے آپ کو کسی سے غیر محفوظ محسوس کروں تو میں توریہ کرتا ہوں لیکن جیسے میں اب مسجد میں ہوں تو کیا ان جیسی نماز پڑھوں اور پھر گھر آکر اپنی فقہ کے مطابق پڑھ لوں؟

توریہ اور تقیہ دونوں الگ چیزیں ہیں۔ توریہ قولی ہے یعنی بات کرتے ہوئے ایسے الفاظ استعمال کرے کہ آپ کا ارادہ کچھ ہو اور سننے والا کچھ اور سمجھے۔ لیکن تقیہ عملی ہے۔ یعنی عملا اور پریکٹیکلّی آپ دیکھنے والے کو لگے کہ آپ کا کام ان کے جیسا ہے۔ اب اگر آپ تقیہ کے مورد میں تقیہ کرتے ہیں تو اپنے گھر میں واپس آ کر اس عمل کو دوبارہ انجام دینا ضروری نہیں ہے۔ وہی تقیہ کے ساتھ جو عمل انجام دیا ہے وہی کافی ہے۔