ہم نے ایک بچہ کو اڈاپٹ کیا ہے۔ جن کے والدین نے ہمیں فی سبیل اللہ دیا ہے۔ کیا اس کے نام کے ساتھ والد کے نام کی جگہ اس کا نام لگا سکتے ہیں جس نے بچہ اڈاپٹ کیا ہے؟ چار مہنے دودھ بھی پلائی ہیں ۔اس کے ساتھ محرم بچوں/بچیوں اور ماں کے پردے کا کیا حکم ہے؟

مذکورہ سوال کے مطابق بچہ اڈاپٹ کرنے، گود لینے کے بارے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور شرعی لحاظ سے تو حقیقی والد تبدیل نہیں ہو سکتی، لیکن کاغذات میں اس کے والد کا نام تبدیل کرنے میں یا اڈاپٹ کرنے والے کا نام بحیثیت والد کے لکھوانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اور شرعی اعتبار سے محرمیت کے شرائط کے مطابق دودھ پلائی ہے تو وہ اگر لڑکا ہو تو وہ اس خاتون کا جس نے دودھ پلائی محرم بن جاتا ہے اور اگر لڑکی ہو تو اس خاتون کے شوہر کی جس نے دودھ پلائی ہے محرم بن جاتی ہے۔ باقی رضاعت کے سبب محرم بننے والے افراد کی تفصیل کے لیے مجتہدین کی رسالۂ عملیہ کی طرف رجوع کریں۔